قائم مقام چیف الیکشن کمیشنر 5 دسمبر سے سپریم کورٹ واپس

پاکستان سپریم کورٹ نے ہوئے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کی خدمات واپس لے لیں ۔ سپریم کورٹ نے حکومت کی مزید مہلت کی استدعا کو مسترد کردیا ہے اور موجودہ قائم مقام چیف الیکشن کمشنرجسٹس انور ظہیر جمالی کو 5 دسمبر تک واپس بلوانے کا فیصلہ کیا ہے

204429
قائم مقام چیف الیکشن کمیشنر 5 دسمبر سے سپریم کورٹ واپس

پاکستان سپریم کورٹ نے ہوئے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کی خدمات واپس لے لیں ۔ سپریم کورٹ نے حکومت کی مزید مہلت کی استدعا کو مسترد کردیا ہے اور موجودہ قائم مقام چیف الیکشن کمشنرجسٹس انور ظہیر جمالی کو 5 دسمبر تک واپس بلوانے کا فیصلہ کیا ہے۔
سپریم کورٹ آفس نے چیف جسٹس کے احکامات سے متعلق سیکریٹری الیکشن کمیشن کو آگاہ کر دیا۔چیف جسٹس ناصر الملک نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بادی النظر میں ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ حکومت عدالتی احکامات پر عمل درآمد میں سنجیدہ نہیں ،چیف الیکشن کمشنرکی تقرری کامعاملہ لٹکایاجارہاہے ۔
انہوں نے کہا کہ اگر حکومت چیف الیکشن کمیشنر کی تعیناتی میں مخلص ہوتی تو قائد حزبِ اختلاف سے ٹیلی فون پر رابطہ قائم کرتے ہوئے اس مسئلے کو حل کرسکتی تھی ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ قائد حزب اختلاف واپس آئیں گے تو وزیراعظم دورے پر چلے جائیں گے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت اس ضمن میں وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف کو نوٹس جاری کرے گی۔ عدالت عظمیٰ نے مزید وقت دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یکم دسمبر کو بلدیاتی الیکشن کیس میں یہ معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔ جبکہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس انور ظہیر جمالی کی بطور قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کا حکم واپس لے لیا جائے گا۔بعد ازاں سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔ چند گھنٹوں بعد عدالت کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہاگیاکہ سپریم کورٹ نے جسٹس انور ظہیر جمالی کی بطور قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کی خدمات واپس لینے کافیصلہ کیاہے

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں