آپریشن خیبر ون میں مزید 19 دہشت گرد ہلاک

خیبر ایجنسی میں پاک فوج کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن خیبر ون کامیابی کے ساتھ جاری ہے ۔حالیہ فضائی کارروائی کے نتیجے میں اہم کمانڈر سمیت19 دہشت گرد مارے گئے ہیں ۔

187518
آپریشن خیبر ون میں  مزید 19 دہشت گرد ہلاک

خیبر ایجنسی میں پاک فوج کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن خیبر ون کامیابی کے ساتھ جاری ہے ۔حالیہ فضائی کارروائی کے نتیجے میں اہم کمانڈر سمیت19 دہشت گرد مارے گئے ہیں ۔اس آپریشن کے دوران اب تک 135 شدت پسند مختلف کاروائیوں کے دوران مارے جاچکے ہیں۔ عسکری ذرائع کا کہنا ہے شدت پسندوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا ۔ پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری ہونے والے ایک مختصر بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سندا پال کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کی تازہ فضائی کارروائی کے دوران اہم کمانڈروں سمیت انیس دہشت گرد مارے گئے جن میں بعض اہم کمانڈر بھی شامل ہیں تاہم بیان میں کمانڈروں کے نام نہیں بتائے گئے ہیں۔ شر پسندوں کے 5 ٹھکانے بھی تباہ ہوئے ہیں اور سکیورٹی فورسز علاقے میں شر پسندوں کا صفایا کر رہی ہیں۔
سکیورٹی فورسز نے چند ہفتے قبل خیبر ایجنسی میں خیبر ون کے نام سے بڑے آپریشن کا آغاز کیا گیا تھا۔ ابتدائی طورپر یہ کاروائیاں باڑہ سب ڈویژن کے علاقے میں کی گئی جہاں اطلاعات کے مطابق بیشتر علاقوں پر عسکری تنظیموں کو کنٹرول حاصل تھا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں