وزیراعظم  نواز شریف دو روزہ دورے پر جرمنی روانہ

انہیں دورے کی دعوت جرمن چانسلر نے دی ہے۔اپنے دورے کے دوران وہ جرمن چانسلر انگیلا مرکیل ا ور جرمنی کی پارلیمنٹ کے صدر سے مذاکرات کریں گے۔دو روزہ دورے کے دوران وزیر اعظم نواز شریف جرمن چانسلر انگیلا مرکیل جرمن قیادت سے اہم دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے

186809
وزیراعظم  نواز شریف دو روزہ دورے پر جرمنی روانہ

وزیراعظم محمد نواز شریف جرمنی کے دو روزہ سرکاری دورے پر برلن روانہ ہوگئے ۔انہیں دورے کی دعوت جرمن چانسلر نے دی ہے۔اپنے دورے کے دوران وہ جرمن چانسلر انگیلا مرکیل ا ور جرمنی کی پارلیمنٹ کے صدر سے مذاکرات کریں گے۔
دو روزہ دورے کے دوران وزیر اعظم نواز شریف جرمن چانسلر انگیلا مرکیل جرمن قیادت سے اہم دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے ۔ ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق جرمنی پاکستان کا اہم تجارتی شراکت دار ہے ۔ اقتصادی تعاون کے حوالے سے وزیر اعظم کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف جرمنی کی پارلیمنٹ کا دورہ کرینگے اور برلن میں پاکستان جرمنی بزنس فورم سے خطاب کریں گے ، جرمن سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں بھی کرینگے۔پاکستان اور جرمنی کے درمیان دوطرفہ تجارت کا سالانہ حجم اڑھائی ارب ڈالر ہے۔
ادھر ایک جرمن ٹیلی ویژن چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں وزیراعظم نوازشریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بجلی کی بحران سے ہر قیمت پر چھٹکارہ حاصل کیا جائے گا تاکہ جلد اقتصادی بحالی کو یقینی بنایا جاسکے۔
ایک سوال پر نواز شریف نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے اور افغانستان میں استحکام کو یقینی بنانے کیلئے زیادہ سے زیادہ تعاون کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کا خاتمہ پاکستان اور افغانستان دونوں کے مفاد میں ہے جس سے ان دونوں ملکوں کی معاشی صورتحال بھی مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔ایک اور سوال پر وزیراعظم نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب جاری ہے اور ہم دہشتگردی میں ملوث تمام تنظیموں اور گروہوں کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں