وزیر اعلیٰ سندھ نے ایم کیو ایم کے وزراء کے استعفے منظور کرلیے

وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعلیٰ نے متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے مشیر فیصل سبزواری اور عادل صدیقی جبکہ معاون خصوصی عبدالحسیب خان کے استعفے منظور کرلئے ہیں

171213
وزیر اعلیٰ سندھ نے ایم کیو ایم کے وزراء  کے استعفے منظور کرلیے

متحدہ قومی موومنٹ اور پیپلز پارٹی کے درمیان حالیہ کچھ عرصے سے جاری اختلافات کے بعد ایم کیو ایم نے حکومت سے علیحدگی کے لیے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کو اپنے استعفے پیش کردیے تھے جس کے بعد قائم علی شاہ نے ایم کیو ایم کے 2 مشیروں اور ایک معاون خصوصی کا استعفیٰ منظورکرلیا ہے۔
وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعلیٰ نے متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے مشیر فیصل سبزواری اور عادل صدیقی جبکہ معاون خصوصی عبدالحسیب خان کے استعفے منظور کرلئے ہیں۔ صوبائی وزرا صغیر احمد اور رؤف صدیقی کے استعفے گورنر سندھ کے پاس ہیں ان کی منظوری بھی وہی کریں گے۔
واضح رہے کہ ایم کیو ایم نے 18 اکتوبر اور عیدالاضحیٰ کے موقع پر بلاول بھٹو زرداری کی تنقید جبکہ خورشید شاہ کی جانب سے لفظ مہاجر سے متعلق بیان پر سندھ حکومت سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں