طیارےکا حادثہ، تین پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر ہلاک

طیارے کو 34 سالہ تربیت یافتہ اور ماہر پائلٹ نیورو سرجن ڈاکٹر توصیف رحمن اڑا رہے تھے ۔طیارے میں ان کے 36 سالہ دوست ڈاکٹر علی کانچ والا اور ان کی 37 سالہ اہلیہ اور ماہرِ امراضِ قلب ڈاکٹر ماریہ جاوید بھی سوار تھیں۔

157407
طیارےکا  حادثہ، تین پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر ہلاک


امریکہ کی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے اعلان کیا ہے کہ شکاگو کے نزدیک ایک دو انجن والے طیارے کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں تین پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر ہلاک ہوگئے ہیں۔ حکام کیمطابق امریکی ریاست الی نوائے کے 'شکاگو مڈوے ایئرپورٹ' سے پرواز کرنے والا طیارہ اچانک ہی راڈار سے غائب ہوگیا تھا اور حادثے سے قبل کنٹرول ٹاور کو پائلٹ کی جانب سے کوئی ہنگامی پیغام موصول نہیں ہوا۔عینی شاہدین کے مطابق طیارہ حادثے سے قبل فضا میں چکر کاٹ رہا تھا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پائلٹ طیارے کو آبادی پر گرنے سے بچانے کی کوشش کر رہا تھا۔
طیارے کو 34 سالہ تربیت یافتہ اور ماہر پائلٹ نیورو سرجن ڈاکٹر توصیف رحمن اڑا رہے تھے جو شکاگو اپنے ایک دوست سے ملاقات کے لیے آئے تھے۔ طیارے میں ان کے 36 سالہ دوست ڈاکٹر علی کانچ والا اور ان کی 37 سالہ اہلیہ اور ماہرِ امراضِ قلب ڈاکٹر ماریہ جاوید بھی سوار تھیں۔
ڈاکٹر توصیف اور ڈاکٹر علی امریکی ریاست کینساس کے شہر ٹوپیکا کے 'اسٹارمونٹ ویل ہیلتھ کیئر' نامی اسپتال میں اور ڈاکٹر ماریہ کینساس شہر کے 'پروویڈنس میڈیکل سینٹر' میں خدمات انجام دے رہی تھیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں