عید کےموقع پر بھارتی فورسز کی فائرنگ

وزیراعظم کے قومی سلامتی اور خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز نے بھارتی سیکورٹی فورسز کی طرف سے ورکنگ بانڈری اور لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے حالیہ واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

150556
عید کےموقع پر بھارتی  فورسز کی فائرنگ


وزیراعظم کے قومی سلامتی اور خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز نے بھارتی سیکورٹی فورسز کی طرف سے ورکنگ بانڈری اور لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے حالیہ واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی سیکورٹی فورسزسات دن سے اور عیدالضحی کے تقدس کو بالائے طاق رکھ کر لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بانڈری پر فائرنگ اور گولہ باری کر رہی ہیں جس کے نتیجے میں چار معصوم شہری شہید ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت پاکستان کی طرف سے سفارتی سطح پر بھرپور احتجاج کے باوجود اپنی فورسز کو باز نہیں رکھ سکی۔ بھارت کو فوری طور پر فائرنگ اور گولہ باری کو روکنے کی اور امن برقرار رکھنے میں تعاون کرنےضرورت ہے۔
دریں اثناء وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے بھی بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی پر زور مذمت کرتے ہوئے معصوم قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و الم کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے ما بین تعلقات میں سب سے بڑی رکاوٹ بھارت کا رویہ ہے۔ بھارت نہتے کشمیریوں پر مظالم برسا نے کیساتھ ساتھ کنٹرول لائن اور ورکنگ باونڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے جب بھی بھارت کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھایا تو بھارت نے جواب میں لاشیں دیں۔ پاکستان بھارت کی جانب سے اس غیر انسانی رویے پر خاموش نہیں بیٹھے گاوہ ان بے گناہ شہریوں کی ہلاکت کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھائے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں