اسپیکر قومی اسمبلی کا وزیر اعظم کی اہلیت سے متعلق ریفرنس مسترد

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیت سے متعلق ریفرنس مسترد کر دیا ہے ۔درخواست گزار نے وزیراعظم پر فوج کی تضحیک کرنے کا الزام عائد کیا تھا

146907
اسپیکر قومی اسمبلی کا  وزیر اعظم کی اہلیت سے  متعلق ریفرنس مسترد

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیت سے متعلق ریفرنس مسترد کر دیا ہے ۔درخواست گزار نے وزیراعظم پر فوج کی تضحیک کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔
اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 63(2) کے تحت وزیر اعظم کی اہلیت پر کوئی سوال نہیں اٹھتا۔اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے تیس اگست کو سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوائے گئے ریفرنس میں آئین کے آرٹیکل 63 (2) کے تحت اہلیت کا سوال اٹھایا گیا تھا، درخواست گزار کا موقف تھا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیر اعظم نے افواج پاکستان کی تضحیک کی تھی ۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے ریفرنس پر رولنگ دیدی ہے جس میں انہوں نے وزیر اعظم کیخلاف ریفرنس مسترد کر دیا۔ رولنگ کے مطابق آرٹیکل 66 کی زیلی شق 1 کے تحت وزیر اعظم کو اس کیس میں استثنیٰ حاصل ہے ۔ سپیکر قومی اسمبلی نے وزیر اعظم کی اہلیت سے متعلق بھیجا گیا نوٹس بے بنیاد اور حقائق سے منافی قرار دیا ہے۔ سردار ایاز صادق کے مطابق آرٹیکل 63(2) کے تحت وزیر اعظم کی اہلیت پر کوئی سوال نہیں اٹھتا ، وزیر اعظم کیخلاف بھجوائے گئے ریفرنس کو مسترد کرتا ہوں۔ آرٹیکل 63 کے تحت اگر سپیکر قومی اسمبلی ریفرنس پر فیصلہ نہ کر سکیں تو معاملہ الیکشن کمیشن کو سننا پڑتا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں