پاک فوج کے چند اعلیٰ عہدیداروں کی تبدیلیاں چند روز میں متوقع

پاکستان میں فوج میں اعلیٰ عہدوں پر جلد ہی تبدیلیوں ہونے والی ہیں جس میں پاکستان فوج کے سب سے اہم ادارے انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے نئے سربراہ کے نام کا اعلان آئندہ ہفتے کیے جانے کی توقع کی جا رہی ہے

131370
پاک فوج کے چند اعلیٰ عہدیداروں کی تبدیلیاں چند  روز میں متوقع

پاکستان میں فوج میں اعلیٰ عہدوں پر جلد ہی تبدیلیوں ہونے والی ہیں جس میں پاکستان فوج کے سب سے اہم ادارے انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے نئے سربراہ کے نام کا اعلان آئندہ ہفتے کیے جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔
اس عہدے کے ساتھ ساتھ بّری فوج میں پانچ نئے لیفٹیننٹ جنرلز کی تعیناتی کا بھی اعلان کیے جانے کی توقع کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ آئِ ایس آئی کے سربراہ اس ہفتے اپنے عہدے سے ریٹایرڈ ہورہے ہیں جبکہ پاکستانی فوج کے پانچ لیفٹیننٹ جنرلز اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ریٹائر ہو رہے ہیں۔
ملک میں جاری سیاسی بحران کو پیدا کرنے میں ان میں سے بعض فوجی افسران پرالزام لگتا رہا ہے اس لیے اس موقعے پر پاکستانی فوج میں ان کلیدی تبدیلیوں کو غیر معمولی اہمیت دی جا رہی ہے۔
اکتوبر کے پہلے ہفتے میں بّری فوج کے جو افسر ریٹائر ہونے والے ہیں ان میں آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام عباسی، منگلا کے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل طارق خان، گوجرانوالہ کے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سلیم نواز، پشاور کے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل خالد ربانی اور کراچی کے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی شامل ہیں۔
یہ پانچوں عہدے پاکستانی فوج میں خاصے اہم ہیں لیکن آئی ایس آئی کے سربراہ کو بری فوج کے بعد فوج کا اہم ترین عہدیدار سمجھا جاتا ہے۔
آئی ایس آئی کے سربراہ کی تعیناتی اصولی طور پر وزیراعظم کی ذمہ داری ہوا کرتی ہے۔ تاہم اس اہم ترین عہدے پر تعیناتی میں بّری فوج کے سربراہ کی رائے بھی بہت اہم سمجھی جاتی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں