ایک ماہ پورے ہونے والے دھرنے کے لیے خصوصی دن

پاکستان تحریک انصاف نے ون نیشن ڈے اور عوامی تحریک نے انقلاب ڈے منانے کا اعلان کیا ہے

124059
ایک ماہ پورے ہونے والے دھرنے کے لیے خصوصی دن

اطلاع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف دھرنے کا ایک ماہ مکمل ہونے پر آج ’’ون نیشن ڈے‘‘ اورعوامی تحریک ’’انقلاب ڈے‘‘ منائے گی۔
گزشتہ روز بھی دھرنوں کے شرکاء نے شاہراہ دستور پر نماز جمعہ کا اہتمام کیا۔ جو کہ اس مقام پر تیسرا جمعہ تھا۔ عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے 3 بجے کے قریب امامت کرائی۔ دھرنے کے قریب عارضی بازار میں حجاموں کی دکانوں اور عارضی طور پر بنائے گئےحماموں میں غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا۔ اسی طرح دھرنوں کے شرکاء نے شاہراہ دستور، پریڈ ایونیو اور ملحقہ سڑکوں کی صفائی بھی کی اور خیموں کو ترتیب کے ساتھ دوبارہ نصب کیا۔
عوامی تحریک کے ترجمان نے بتایا کہ صفائی کا کام ہمارے کارکنوں نے کیا۔ سی ڈی اے کے اہلکاروں نے حصہ نہیں لیا۔ ترجمان نے بتایا کہ انقلاب ا سکول میں بچوں کی رجسٹریشن ایک ہزار تک پہنچ چکی ہے۔ انقلاب اسکول میں ایف ایس سی اور بی ایس سی کلاسز کا بھی آغاز کردیا گیا ، ڈاکٹر طاہر القادری بھی علامتی لیکچر دیں گے۔ انقلاب دھرنے میں تصویری نمائش کا بھی انعقاد کیا گیا۔ جس میں بعض طلباء نے حصہ لیا۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں