ہم نے اپنے عملے کی سکیورٹی کیلیے سفارتخانہ بند کیا ہے :جین ساکی

امریکہ کی وزارت خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے واشنگٹن میں بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکہ پاکستان کی کشیدہ صورتحال کا بغور جائزہ لے رہا ہےاور ہم وہاں اپنے ہم منصبوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ لیکن ہم صورتِ حال کے نتائج کے بارے میں کوئی پیش گوئی نہیں کر سکتے۔

112463
ہم نے اپنے عملے کی سکیورٹی کیلیے سفارتخانہ بند کیا ہے :جین ساکی

امریکہ کی وزارت خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے واشنگٹن میں بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکہ پاکستان کی کشیدہ صورتحال کا بغور جائزہ لے رہا ہےاور ہم وہاں اپنے ہم منصبوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ لیکن ہم صورتِ حال کے نتائج کے بارے میں کوئی پیش گوئی نہیں کر سکتے کیونکہ ہم فریقین کے درمیان بات چیت میں شامل نہیں ہیں ۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کو مستحکم کرنے اور قانون کی بالادستی کو قائم کرنے کے لیے حکومت اور حزب اختلاف کو مذاکرات کے ذریعے اپنے اختلافات کو دور کرنا چاہیے۔
جین ساکی سے جب یہ سوال پوچھا گیا کہ اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کو کتنے عرصے کے لیے بند کیا گیا ہے تو انھوں نے کہا کہ ہم نے اپنے عملے کی سکیورٹی اور حفاظت کے لیے اقدامات اٹھا ئے ہیں۔ ہم سفارت خانے کو جلد از جلد دوبارہ کھولنے یا اپنی خدما ت کو دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن میں آپ کو صحیح دورانیے کا اندازہ نہیں بتا سکتی۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد میں شاہراہ دستور پر 15 اگست سے دھرنے دیے ہوئے ہیں اور ان کا سرِ فہرست مطالبہ وزیرِ اعظم نواز شریف کا استعفیٰ ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں