وفاقی وزیراطلاعات و نشریات پرویز رشید کا غزہ کے موضوع پر خطاب

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے منگل کو مقامی ہوٹل میں ”فلسطینی امن چاہتے ہیں“ کے زیر عنوان منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کو دہشت گردی کے خلاف ایک جیسی پالیسی اپنانی چاہئیے اور معصوم شہریوں کے خلاف اسرائیلی  دہشت گردی کو روکنے کے لیے اقدامات کرنے چاۃئیں ۔

80888
وفاقی وزیراطلاعات و نشریات  پرویز رشید کا  غزہ کے موضوع پر خطاب


وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے منگل کو مقامی ہوٹل میں ”فلسطینی امن چاہتے ہیں“ کے زیر عنوان منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کو دہشت گردی کے خلاف ایک جیسی پالیسی اپنانی چاہئیے اور معصوم شہریوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی روکنے کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں ۔حکومت اور وزیراعظم نواز شریف نے اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کی ہر موقع پر مذمت کی ہے اورعالمی برادری کو بھی انسانیت کے خلاف اس جرم کی مذمت کرنی چاہئے۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیل معصوم فلسطینیوں پر بمباری کرتے ہوئے عالمی قوانین اوراقوام متحدہ کے اصولوں کی پامالی کر رہا ہے۔ علاوہ ازیں ءمسلمانوں کو درپیش اس اہم مسئلے پر کانفرنس منعقد کرنے کیوجہ سے متحدہ علماءکونسل کی سرگرمیاں قابل تعریف ہیں ۔ ۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں نہ صرف تمام مکاتب فکر کے علما اور دانشور وں کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ہے ۔ جس سے یہ حقیقت واضح ہوتی ہے کہ اس کانفرنس میں معاشرے کے تمام طبقات کی نمائندگی کی گئی ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں