صدر مملکت ممنون حسین کی او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

79399
صدر مملکت ممنون حسین کی او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

 

صدر مملکت ممنون حسین نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ایاد امین عبداللہ سے ایوان صدر میں ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان او آئی سی کا ایک بانی رکن ہے اور اس نے ہمیشہ مسلم امہ کے جائز مقاصد کے فروغ اور حمایت کے لئے کام کیا ہے۔ پاکستان مسلم امہ کو درپیش تمام عصری چیلنجوں سے نبرد آزما ہونے کے لئے او آئی سی کو نئی قوت دینے کے لئے اپنا تعمیری اور فعال کردار ادا کرتا رہے گا، امہ کے مفادات کا تحفظ اور رکن ممالک کے درمیان یکجہتی اور مشترکہ اقدار کے فروغ کے لئے او آئی سی کی طرف سے پائیدار اور مربوط کوششوں کی ضرورت ہے۔ ہم فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت میں بین الاقوامی برادری کے ساتھ ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں