دھرنوں کی سیاست سے عوام کا مینڈٹ نہیں چھینا جاسکتا: نواز شریف

تمام مسائل کو پارلیمنٹ ہی میں حل کیا جاسکتا ہے۔ ۔ اگر آج آپ دھرنا دیں گے تو کل آپ کے خلاف دھرنا دیا جائے گا۔ کہ جو لوگ مارچ کرنا چاہتے ہیں مارچ کریں ہم پاکستان میں جمہوریت مارچ جاری رکھیں گے کیونکہ اسی نظام میں پاکستان اور اس کے مسائل کا حل پنہاں ہے

75824
دھرنوں  کی سیاست سے عوام  کا مینڈٹ نہیں چھینا جاسکتا: نواز شریف

پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ تمام مسائل کو پارلیمنٹ ہی میں حل کیا جاسکتا ہے۔ دھرنے کی سیاست سے کوئی مسائل حل نہیں ہوسکتے ہیں ۔ اگر آج آپ دھرنا دیں گے تو کل آپ کے خلاف دھرنا دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ مارچ کرنا چاہتے ہیں مارچ کریں ہم پاکستان میں جمہوریت مارچ جاری رکھیں گے کیونکہ اسی نظام میں پاکستان اور اس کے مسائل کا حل پنہاں ہے ،مارچ ، دھرنے مینڈیٹ نہیں چرا سکتے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے جاتی امراء میں ملاقات کے دوران کیا ۔وزیر اعلیٰ نے انہیں صوبائی دارالحکومت میں عید کے موقع پر کئے گئے سکیورٹی انتظامات اور ترقیاتی کاموں بالخصوص توانائی کے منصوبوں پر جاری پیشرفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا پاکستان اس وقت حالت جنگ میں ہے اس صورتحال میں شمالی وزیرستان سے بے گھر ہونے والے لاکھوں افراد اور انکے اہل خانہ ہماری توجہ کے اصل حق دار ہیں ، مارچ اور دھرنا سیاست کرنیوالے یاد رکھیں چند ہزار لوگ 19کروڑ عوام کے مینڈیٹ کو نہیں چرا سکتے ، جنہیں الیکشن کمیشن یا عدالتوں سے شکایت ہے تو ان سے رجوع کریں۔
انہوں نے کہا اربوں روپے کے پراجیکٹس میں ہمارے دشمن ایک پائی کی بھی ہیرا پھیری ثابت نہیں کر سکے جو ہماری حکومت کی نیک نیتی کا بین ثبوت ہے ۔انہوں نے شہباز شریف کی طرف سے صوبائی دارالحکومت میں مکمل کئے گئے ترقیاتی پراجیکٹس کی تعریف کرتے ہوئے کہا انہوں نے صحیح معنوں میں خود کو خادم اعلیٰ ثابت کر دکھایا ہے ،حکومت نے 5برس مکمل کر لئے تو عوام کو ایک ایسا پاکستان دیکر جائینگے جو روشن اور توانا ہونے کے ساتھ ساتھ خطے کی ترقی میں ممدو معاون ثابت ہو گا۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ انتخابات کے بعد عمران خان نے کہا تھا کہ تحفظات کے باجود نتائج تسلیم کررہے ہیں،اب ایک سال مکمل ہونے کے بعد انتخابات پرعمران خان سوال اٹھارہے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں