گوجرانوالہ میں احمدیوں کے گھر نذرآتش، تین احمدی ہلاک

آگ لگنے کی وجہ سے تین احمد باشندے ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ چار شدید زخمی ہیں جن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ان چار زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے

72592
گوجرانوالہ میں احمدیوں کے گھر  نذرآتش، تین احمدی ہلاک

صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں ایک مشتعل ہجوم نے قابل نفرت مواد کے فیس بک پرپیش کرنے کے بعد احمدیوں کے 5 گھر نذرِ آتش کر دیا ہے۔پورے علاقہ آگ کی لپیٹ میں ہے اور اگ پر قابو پانے کے لیے قریبی علاقوں سے بھی فائر برگیڈ کی خدمات کا حاصل کیا جا ہے۔
آگ لگنے کی وجہ سے تین احمد باشندے ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ چار شدید زخمی ہیں جن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ان چارو زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
گوجرانوالہ ہی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیرِ تجارت خرم دستگیر خان نے فوری طور پر پولیس کی بھاری نفری کو علاقے طلب کرلیا ہے تاکہ صورتِ حال کو مزید بگڑنے سے بچایا جاسکے۔
اس سے قبل پولیس کے مطابق جب مبینہ توہین آمیز تصویر لگی تو اہلِ محلہ احمدیوں کے گھر گئے مگر پولیس کے مطابق اس دوران صورتحال سلجھنے کی بجائےمزید خراب ہو گئی جس دوران پولیس کے موقف ہے کہ فائرنگ ہوئی جس سےہجوم میں شامل ایک بچہ زخمی ہو گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق اب تک مشتعل ہجوم چار گھروں کو نذرِ آتش کر چکا ہے جبکہ لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے۔
علاقے میں احمدیوں کے سات، آٹھ گھرواقع ہیں لیکن اس واقعے کے بعد سب احمدی روپوش ہوگئے ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں