امارات ائیر لائن نے پشاور کے لیے پروازوں کو بحال کردیا

پشاور ایئرپورٹ پر طیارہ پر فائرنگ کے بعد سے معطل کردہ فضائی سروس ایک مرتبہ پھر بحال کردی گئی۔ کراچی ایئرپورٹ حملے کے کچھ ہی دنوں بعد پشاور ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں ایک مسافر جاں بحق ہوگیا تھا

68844
امارات ائیر لائن نے پشاور کے لیے پروازوں کو بحال کردیا

امارات ائیر لائن جس نے پشاور کے ہوائی اڈے پر ہونے والی فائرنگ کے بعد اپنی پروازوں کو معطل کردیا تھا ایک بار پھر اپنی پروازوں کو بحال کردیا ہے۔
پشاور ایئرپورٹ پر طیارہ پر فائرنگ کے بعد سے معطل کردہ فضائی سروس ایک مرتبہ پھر بحال کردی گئی جس کے بعد امارات ایئرلائن کی پہلی پرواز مسافروں کو لے کر دبئی پہنچ گئی جبکہ کراچی ایئرپورٹ پر حملے کے بعد کیتھے پیسیفک نے بھی کراچی کے لئے اپنی پروازیں غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی تھی جس کے بعد حکام سے مذاکرات کے بعد ایک مرتبہ پھر غیر ملکی پرواز بحال کی گئی۔
واضح رہے کہ کراچی ایئرپورٹ حملے کے کچھ ہی دنوں بعد پشاور ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں ایک مسافر جاں بحق جبکہ عملے کے 2 ارکان زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد سے امارات ایئرلائنز نے پشاور کے لئے پروازیں منسوخ کردیں تھیں۔
پاکستان حکام کی جانب سے پشاور اور کراچی کے ہوائی اڈوں پر سیکورٹی میں اضافہ کرنے کے بعد ہی امارت ائیرلائن نے اپنی پروازوں کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں