پی ٹی آئی کی سونامی ایک سولو فلائٹ بن کر رہ جائے گی

عمران خان کو عوام کو ،بغاوت اور بد نظمی کی بجائے ملک کی خدمت کرنے کی تحریک دینا چاہیے: پرویز رشید

67372
پی ٹی آئی کی سونامی ایک سولو فلائٹ بن کر رہ جائے گی

پاکستان کے وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف PTI کے چئیر مین عمران خان کو عوام کو ،بغاوت اور بد نظمی کی بجائے ملک کی خدمت کرنے کی تحریک دینا چاہیے۔
اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاوس کے باہر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ قومی اسمبلی کے 307 ممبر پی ٹی آئی کی 14 اگست کو متوقع لانگ مارچ میں شرکت نہیں کریں گے اور قومی اسمبلی سے صرف 25 قانون دانوں کی شرکت سے پی ٹی آئی کی سونامی ایک سولو فلائٹ بن کر رہ جائے گی۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مارچ ایک دن پر محیط تھی جو اس قدر کم شرکت سے ایک کویک مارچ میں تبدیل ہو جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس مارچ کے نتیجے میں کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا کام بڑھ جائے گا۔
پرویز رشید نے پی ٹی آئی کے چئیر مین عمران خان سے کہا کہ موجودہ وقت لانگ مارچ کے لئے موزوں وقت نہیں ہے بلکہ اس وقت شمالی وزیرستان کے مہاجرین کی بھلائی کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو خود بھی امن سے رہنا چاہیے اور دوسروں کو بھی رہنے دینا چاہیے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں