امریکہ جریدہ نیوز ویک، الطاف حسین رائٹ مین ہیں

امریکہ کے کثیر الاشاعت جریدے نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے انٹرویو کو بھی جاری کیا ہے

123881
امریکہ جریدہ نیوز ویک، الطاف حسین رائٹ مین ہیں

امریکی جریدے "نیوز ویک" نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو ’’دی رائٹ مین‘‘ قرار دیا ہے۔ جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ پاکستان کا بنیادی مسئلہ فرسودہ جاگیردارانہ نظام ہے جس کے خلاف ایم کیو ایم نے ہمیشہ ہی آواز اٹھاتے ہوئے ایک قومی جماعت کے طور پر ملکی باگ ڈور کو اپنے ہاتھ میں لینے کی کوششیں صرف کی ہیں۔
لیکن ہمیں ہمیشہ ہی دباؤ میں رکھا گیا کیونکہ ہمارا تعلق غیر جاگیردار طبقے سے ہے۔ الطاف حسین نے کہا کہ کہ ایم کیو ایم نے ہمیشہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کی مخالفت کی ہے۔ ایم کیو ایم 2008 سے کراچی میں طالبان کی موجودگی کی نشاندہی کررہی ہے اور حکومت کو بتا رہی ہے کہ شہر کے کئی علاقوں میں طالبان نے اجارہ داری قائم کی ہوئی ہے۔
حتی کہ کراچی کے کئی علاقوں میں طالبان نے عدالتیں بھی قائم کر رکھی ہیں جہاں یہ اپنے قوانین کے مطابق سزائیں صادر کرتے ہیں، لیکن حکومت نے ہماری آواز کی طرف کان نہ دھرتے ہوئے ہماری ان اہم معلومات کو نظرِ انداز کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات کے باعث قائد اعظم محمد علی جناح کے جدید، جمہوری اور اعتدال پسند پاکستان کا نظریہ کسی ڈراؤنے خواب کی شکل اختیار کر گیا۔ لیکن ایم کیو ایم آج بھی وہ واحد جماعت ہے جو کہ اعتدال پسندی اور آزاد خیالی کے نظریات اور سوچ کا دفاع کرتی ہے۔ مجھ پر الزام تراشی کرنے والوں کو یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیے۔کہ میں برطانوی شہری ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستانی بھی ہوں اور اپنے ملک سے والہانہ محبت کرتا ہوں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں