جیٹ طیاروں کی میرانشاہ میں بمباری، 11 دہشتگرد ہلاک

122674
 جیٹ طیاروں کی میرانشاہ میں بمباری، 11 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب جاری ہے ۔ میران شاہ میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 11 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں اور دہشتگردوں کے تین ٹھکانے کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دیگان میں فضائیہ کے جیٹ طیاروں کے حملوں سے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا ہے ۔ حملوں کے دوران 13 دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں جن میں غیرملکی انتہا پسند بھی شامل ہیں۔ فضائی کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی سات پناہ گاہیں بھی تباہ کر دی گئیں ۔ادھر، میران شاہ میں فوج کے دستوں کی پیش قدمی جاری ہے ۔تین ہفتوں سے جاری آپریشن میں 400سے زائد دہشت گرد ہلاک اور درجنوں ٹھکانے تباہ کیے جا چکے ہیں ۔ شمالی وزیرستان سے شہریوں کے انخلا کے بعد میران شاہ میں کی جانے والی کارروائیوں کے دوران فوج کو اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں