طاہر القادری کا طیارہ اسلام آباد کی بجائِے لاہور لینڈ کرگیا

طاہر القادری نے جہاز سے اترنے سے انکار۔ صرف پاک فوج کے حکام سے ہی مذاکرات کا مطالبہ۔ ڈاکٹر طاہر القادری کینیڈا سے براستہ لندن اور دبئی سے بے نظیر انٹرنیشنل ائیر پورٹ اسلام آباد کیلئے روانہ ہوئے تھے لیکن ان کے جہاز کا رخ بدل دیا گیا

103460
طاہر القادری کا طیارہ اسلام آباد کی بجائِے لاہور لینڈ کرگیا

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری کا جہاز لاہور کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ کر گیا ہے لیکن طاہر القادری نے جہاز سے اترنے سے انکار کر دیا ہے۔
طیارے میں بیان دیتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے دفاعی اداروں سے گلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس صورتِ حال پر کیوں خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ وہ لاہور میں نہیں اتریں گے بلکہ وہ اسلام آباد جانے کے خوہاں ہیں جہاں ان حامی ان کے منتظر ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ریاستی دہشتگردی کی انتہا ہو چکی ہے۔ حکمران بوکھلا گئے ہیں۔ میں نے پاک فوج پر نگاہ رکھی ہے۔ مجھے صرف ان پر اعتماد ہے۔ میں صرف پاک فوج کے حکام سے ہی مذاکرات کروں گا۔ پاک فوج کو چاہیے کہ وہ آکر لوگوں کی جان بچائے۔ سول حکمرانوں اور دہشتگردوں سے بات نہیں ہو سکتی۔
واضع رہے کہ پاکستان عوامی کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کینیڈا سے براستہ لندن اور دبئی سے بے نظیر انٹرنیشنل ائیر پورٹ اسلام آباد کیلئے روانہ ہوئے۔ ان کے طیارے کی اسلام آباد بینظیر ائیر پورٹ پر آمد کا ٹائم ساڑھے آٹھ بجے تھا۔ غیر ملکی ائیر لائن کا طیارہ کافی دیر تک اسلام آباد کی حدود میں محو پرواز رہا تاہم اس کا رُخ لاہور کی جانب موڑ دیا گیا۔ غیر ملکی ائیر لائن کا طیارہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر ساڑھے 9 بجے کے قریب لینڈ ہوا۔ طیارے کا رُخ موڑنے پر اور اسے لاہور ائیر پورٹ پر اتارنے کیخلاف ڈاکٹر طاہر القادری نے طیارے سے اترنے سے انکار کر دیا ہے۔ اس وقت غیر ملکی ائیر لائن کے طیارے کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی آمد پر لاہور ائیر پورٹ کی سیکیورٹی انتہائی سخت کرتے ہوئے موبائل جمیرز لگا دیئے گئے ہیں۔ اس وقت لاہور ائیر پورٹ پر بُلٹ پروف گاڑیاں اور ہیلی کاپٹر بھی موجود ہے جس کے ذریعے انھیں ماڈل ٹائون میں ان کی رہائش گاہ پر پہنچایا جا سکتا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں