پاکستان:فوجی گاڑی پر خود کش بم حملہ

راولپنڈی کے قریب فوجی گاڑی پر خود کش بم حملے میں 2 فوجی افسر اور تین شہری ہلاک ہو گئے

82925
پاکستان:فوجی گاڑی پر خود کش بم حملہ

پاکستان کے شہر راولپنڈی کے قریب فتح جنگ شاہراہ پر ایک فوجی گاڑی پر خود کش بم حملے میں دو فوجی افسر لنٹ کرنل ظاہر شاہ اور لیفٹیننٹ کرنل ارشاد اور تین شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔
فوجی ذرائع کے مطابق یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب فوجی افسران فتح جنگ روڈ پر اپنی مراکز کی طرف جا رہے تھے۔
حملے کے فوراً بعد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کے لئے ملٹری ہیلی کاپٹر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
دیگر ہیلی کاپٹروں نے علاقے میں تلاش کا کام شروع کر دیا۔
سکیورٹی فورسز نے علاقے کو سیل کر نے کے بعد جائے وقوعہ پر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں