مرحوم ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سپرد خاک کر دیئے گئے

واضح رہے کہ  ابراہیم رئیسی اوران کے رفقا کی نماز جنازہ کل تہران میں ادا کی گئی تھی جسے  رہبر اعلی آیت اللہ خامنہ آئی نے تہران میں پڑھائی تھی اور  جس میں ہزاروں کی تعداد میں افراد نے شرکت کی تھی

2143621
مرحوم ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سپرد خاک کر دیئے گئے

ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والے مرحوم ایرانی صدر  ابراہیم رئیسی کو مشہد  میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق،  ابراہیم رئیسی کی تدفین مشہد میں روضہ امام علی رضا کے احاطے میں ہوئی۔

آج ابراہیم رئیسی کا جسد خاکی تدفین کے لیے مشہد میں امام علی رضا کے روضے پر پہنچا تو وہاں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اس سے قبل شہر بیرجند میں بھی ابراہیم رئیسی کو الوداع کہنے کے لیے عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی۔

واضح رہے کہ  ابراہیم رئیسی اوران کے رفقا کی نماز جنازہ کل تہران میں ادا کی گئی تھی جسے  رہبر اعلی آیت اللہ خامنہ آئی نے تہران میں پڑھائی تھی اور  جس میں ہزاروں کی تعداد میں افراد نے شرکت کی تھی۔

یاد رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، ایرانی وزیرخارجہ اور دیگر 6 افراد اتوار کو ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوئے تھے۔



متعللقہ خبریں