اسرائیلی فوج نے 33 فلسطینیوں کو رہا کر دیا

غزہ کی پٹی کے وسطی علاقوں دیر البیلہ کے مشرق میں رہائی پانے والے فلسطینی شہر کے اقصیٰ شہداء اسپتال پہنچے ہیں

2154404
اسرائیلی فوج نے 33 فلسطینیوں کو رہا کر دیا

اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر زمینی حملوں کے دوران حراست میں لیے گئے 33 فلسطینیوں کو رہا کر دیا  ہے۔

غزہ کی پٹی کے وسطی علاقوں دیر البیلہ کے مشرق میں رہائی پانے والے فلسطینی شہر کے اقصیٰ شہداء اسپتال پہنچے ہیں ۔

شعبہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ اسپتال پہنچنے والے فلسطینی کمزور تھے اور ان کے جسموں پر تشدد کے نشانات تھے۔

اسرائیلی فوج نے اس سے قبل غزہ میں حراست میں لیے گئے فلسطینیوں کو رہا کیا تھا اور رہا کیے گئے فلسطینیوں کا کہنا تھا کہ انھیں حراست کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے مار پیٹ، تشدد، توہین اور تذلیل کا نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی فوج نے غزہ میں ہزاروں فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا، جن میں بچے، خواتین، صحافی اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنان شامل ہیں، جب کہ ان میں سے کچھ کو رہا کر دیا گیا، باقی کی قسمت معلوم نہیں ہے۔



متعللقہ خبریں