اسرائیل کے ساتھ معاہدے کےلیے بھرپور کوششیں صرف کی ہیں: حماس

ایک عہدےدار کا کہنا ہے کہ حماس نے جنگ بندی کی بحالی اور اسرائیلی فوجیوں کے انخلا سے متعلق معاہدے کےلیے کافی سنجیدہ کوششیں کی ہیں البتہ یہ معاہدہ کب طے  کیا جائے  حتمی تاریخ  کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا

2110365
اسرائیل کے ساتھ معاہدے کےلیے بھرپور کوششیں صرف کی ہیں: حماس

 فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ میں جنگ بندی کی بحالی اور اسرائیل کے فوجی انخلا سے متعلق  بھرپور کوششیں صرف کرنے کا اعادہ کیا ہے۔۔

 حماس کے ایک نامعلوم عہدے دار نے  بتایا ہے کہ حماس  کے وفد نے  قاہرہ میں اس سے پیشتر فرانس کی طرف سے جاری مذاکراتی دور میں پیش کردہ تجاویز سے متعلق مصری اور قطری حکام سے تبادلہ خیال کیا ہے۔

 عہدےدار کا کہنا ہے کہ حماس نے جنگ بندی کی بحالی اور اسرائیلی فوجیوں کے انخلا سے متعلق معاہدے کےلیے کافی سنجیدہ کوششیں کی ہیں البتہ یہ معاہدہ کب طے  کیا جائے  حتمی تاریخ  کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا ۔

 اسرائیلی اخبار ہاریٹز سے گفتگو کے دوران ایک دیگر حماس کے عہدے دار نے امکان ظاہر کیا ہے کہ اسیروں کے تبادلے سے متعلق معاہدہ جلد ہی طے ہو جائے گا۔

 یاد رہے کہ تل  ابیب حکومت اور حماس کے درمیان  اسیروں کے تبادلے  سے متعلق 13 فروری کو قاہرہ میں اجلاس ہوا تھا بعد ازاں یہ مذاکرات پیرس میں جار رہے تھے ۔

 



متعللقہ خبریں