امداد کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی حملہ،متعدد ہلاکتوں کی اطلاع

بتایا گیا  ہے کہ غزہ کی پٹی کے شمال میں انسانی امداد کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے نئے حملے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے

2110300
امداد کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی حملہ،متعدد ہلاکتوں کی اطلاع

بتایا گیا  ہے کہ غزہ کی پٹی کے شمال میں انسانی امداد کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے نئے حملے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔

غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ کے شمال میں لاکھوں بھوکے لوگوں کے خلاف منظم نسل کشی کی جنگ لڑ رہی ہے۔

القدرہ نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے جنوب میں الکویتی جنکشن پر ایک خوفناک قتل عام کیا جس میں  بہت سے لوگ ہلاک اور زخمی ہوئے۔

گزشتہ روز اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے دیر بیلہ میں انسانی امداد کی گاڑی کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ 29 فروری کو اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے جنوب میں انسانی امداد کے منتظر فلسطینیوں کو بمباری اور فائرنگ کا نشانہ بنایا  جس حملے میں 118 افراد ہلاک اور 760 افراد زخمی ہوئے تھے۔



متعللقہ خبریں