اسرائیل اور حماس کے درمیان فائر بندی مذاکرات دوبارہ شروع ہو رہے ہیں

اسرائیل اور حماس کے درمیان فائر بندی مذاکرات دوبارہ شروع ہو رہے ہیں، حماس کی ٹیم قاہرہ پہنچ گئی ہے: رائٹرز

2110215
اسرائیل اور حماس کے درمیان فائر بندی مذاکرات دوبارہ شروع ہو رہے ہیں

اسرائیل اور فلسطین تحریک مزاحمت 'حماس' کے درمیان فائر بندی مذاکرات دوبارہ شروع ہو رہے ہیں۔

برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز  کے لئے جاری کردہ بیان میں ایک اعلیٰ سطحی فلسطینی شخصیت نے کہا ہے کہ حماس کی ٹیم مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہنچ گئی ہے۔

فرانس کی خبر ایجنسی اے ایف پی نے بھی حماس سے ایک با اثر شخصیت کے حوالے سے کہا ہے کہ اسرائیل کے مطالبات قبول کرنے کی صورت میں 24 سے 48 گھنٹوں میں غزّہ میں فائر بندی ہو سکتی ہے۔

فائر بندی مذاکرات میں قطر اور امریکہ کی ٹیمیں بھی شرکت کریں گی۔

مصر کے القاہرہ ٹیلی ویژن نے ایک حوالے سے جاری کردہ خبر میں کہا ہے کہ ماہِ رمضان سے قبل  10 مارچ کو ممکنہ فائر بندی مذاکرات  کا شروع ہونا ایک پیش رفت ہے۔ ہم کسی عادلانہ حل تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں"۔

واضح رہے کہ غزّہ میں فائر بندی اور قیدیوں کے دو طرفہ تبادلے کے مذاکرات 24 فروری کو فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ختم ہو گئے تھے۔

مذاکرات کے دوام کے لئے اسرائیل جنگی کابینہ نے نچلے درجے کے وفد کو  قطر کے دارالحکومت دوحہ بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔

24 نومبر 2023 کو جھڑپوں میں 4 روزہ  انسانی وقفہ ڈالا گیا جس میں بعد ازاں مزید 3 دن کا اضافہ کر دیا گیا تھا۔ اس انسانی وقفے میں 81 اسرائیلی قیدیوں اور 240 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا گیا تھا۔ لیکن دوسری طرف اسرائیل ہزاروں کی تعداد میں فلسطینیوں کو قیدی بنانا جاری رکھے ہوئے ہے۔



متعللقہ خبریں