غزّہ پر اسرائیلی حملوں کے 135 دن، شہادتوں کی تعداد 28 ہزار 858

غزّہ پر 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں کم از کم 12 ہزار 660 بچوں اور 8 ہزار 570 عورتوں سمیت شہادتوں کی کُل تعداد 28 ہزار 858 تک پہنچ گئی

2103874
غزّہ پر اسرائیلی حملوں کے 135 دن، شہادتوں کی تعداد 28 ہزار 858

غزّہ پر 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں کم از کم 12 ہزار 660 بچوں اور 8 ہزار 570 عورتوں سمیت کُل 28 ہزار 858 فلسطینی شہید اور 68 ہزار 677 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔

ہزاروں لاشیں  ابھی تک ملبے تلے دبی ہوئی ہیں۔ یہی نہیں ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں جیسے عوامی پناہ کے مقامات کو ہدف بنا کر علاقے کا انفراسٹرکچر بھی تباہ کیا جا رہا ہے۔

اسرائیلی فورسز  کی طرف سے زبردستی بھوک اور پیاس کے محکوم بنائے گئے اور 135 دنوں سے حملوں کی زد میں آئے ہوئے علاقے میں حالات تیزی سے ایک انسانی تباہی کی طرف جا رہے ہیں۔

غزّہ کی پٹّی پر گذشتہ شب سے اب تک کے اسرائیلی حملوں میں بیسیوں فلسطینی شہید اور زخمی ہو گئے ہیں۔

فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی WAFA کے مطابق غزّہ کے وسطی علاقے میں واقع نصیرات مہاجر کیمپ ، دیر البلخ اور الزوائدہ پر حملوں کے نتیجے میں کم از کم 40 فلسطینی شہید  اور بیسیوں زخمی ہو گئے ہیں۔

غزّہ کے جنوبی شہر خان یونس کثیر تعداد میں رہائشی مکانات کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔ حملوں کے نتیجے میں 20 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

 رفح شہر پر بھی اسرائیلی جنگی طیاروں نے 9  مکانات پر بمباری  کی جس کے نتیجے میں 13 افراد شہیداور بیسیوں زخمی  ہو گئے ہیں۔

غزّہ کے مرکزی حصّے میں بھی اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 10 فلسطینی شہید اور بہت سے زخمی ہو گئے ہیں۔

اس دوران اسرائیلی عسکری نشانہ بازوں  نے غزّہ کے شمال میں، کھانا پکانے کے لئے ایندھن جمع کرتے، فلسطینی بچوں کو ٹارگٹ فائرنگ کا نشانہ بنا کر  شدید زخمی کر دیا ہے۔



متعللقہ خبریں