عراق: کتائب حزب اللہ کا کمانڈر امریکی حملے میں ہلاک

امریکہ نے اپنے فوجیوں پر حملوں کے جواب میں عراق میں ایک آپریشن کیا جس میں امریکی فوجیوں پر  حملوں میں ملوث کتائب حزب اللہ کا ایک  کمانڈر مارا گیا

2099245
عراق: کتائب حزب اللہ کا کمانڈر امریکی حملے میں ہلاک

امریکی فوج نے عراق میں  شیعہ ملیشیا  گروپ  کتائب حزب اللہ  کے ایک کمانڈر کو ہلاک کر دیاہے ۔

 امریکی مرکزی کمان سینٹ کام  کے مطابق، امریکہ نے اپنے فوجیوں پر حملوں کے جواب میں عراق میں ایک آپریشن کیا ۔

 بتایا گیا ہے کہ اس آپریشن میں امریکی فوجیوں پر  حملوں میں ملوث کتائب حزب اللہ کا ایک  کمانڈر مارا گیا ۔

اس سے قبل شیعہ ملیشیا گروپ حشد الشعبی  نے اپنے کمانڈر ابو بکر السعدی کی بغداد میں ایک فضائی حملے کے دوران ہلاکت کی اطلاع دی تھی ۔

 کتائب حزب اللہ  نامی ایرانی نواز گروپ حشد الشعبی کی ہی ایک شاخ ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے اردن۔شام سرحد پر  واقع امریکی فوجی اڈے پر حملے میں تین امریکی فوجی ہلاک ہو گئے تھے جن  کی ذمے داری ایرانی نواز گروپوں نے قبول کی تھی ۔



متعللقہ خبریں