اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے حوالے سے اسرائیلی، امریکی اور قطری حکام کی ملاقات

برنیا، برنز اور الا ثانی پیرس میں اپنی ملاقات کے دوران "اسرائیل اور حماس کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے عمومی خاکے کی  تیار ی  پر کام کریں گے

2144064
اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے حوالے سے اسرائیلی، امریکی اور قطری حکام کی ملاقات

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے مذاکرات کی بحالی اور فریقین کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے مذاکرات کل فرانس میں شروع ہوئے۔

اسرائیلی سرکاری ٹیلی ویژن قان کی خبر کے مطابق اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی (موساد) کے ڈائریکٹر ڈیوڈ بارنیا، دارالحکومت پیرس میں امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے ڈائریکٹر ولیم برنز اور قطری وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن الثانی کے ساتھ تل ابیب انتظامیہ اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے مذاکرات کی بحالی کے لیے   ملاقات کی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برنیا، برنز اور الا ثانی پیرس میں اپنی ملاقات کے دوران "اسرائیل اور حماس کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے عمومی خاکے کی  تیار ی  پر کام کریں گے تاکہ قیدیوں کے تبادلے کے لیے ایک تجدید معاہدے کو  فروغ دیا جا سکے۔"

خبروں میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی جنگی کونسل کے وزراء بینی گانٹز اور گاڈی ایزن کوٹ اور وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے ساتھ ساتھ اسرائیل کے تمام سکیورٹی اور فوجی یونٹوں (فوج، موساد اور شن بیٹ/شاباک) کے سربراہان نے کہا کہ حماس کے ساتھ معاہدہ کیا جائے۔

اس کے باوجود یہ بات نوٹ کی گئی کہ اسرائیل حماس کے ساتھ معاہدے کے حوالے سے متنازعہ معاملات پر اپنے موقف پر قائم رہنے پر ُمصر ہے۔



متعللقہ خبریں