امریکی فوجیوں کو ہم نے مارا ہے: عراقی اسلامی مزاحمتی گروپ

عراق میں  ایرانی نواز مزاحمتی شیعہ ملیشیا گروپ نے اردن۔شام سرحد پر واقع فوجی اڈے پر ڈرون حملے میں تین امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی ذمے داری قبول کرنے کا دعوی کیا ہے

2094495
امریکی فوجیوں کو ہم نے مارا ہے:  عراقی اسلامی مزاحمتی گروپ

 عراق میں  ایرانی نواز مزاحمتی شیعہ ملیشیا گروپ نے اردن۔شام سرحد پر واقع فوجی اڈے پر ڈرون حملے میں تین امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی ذمے داری قبول کرنے کا دعوی کیا ہے۔

 اسلامی مزاحمتی گروپ نے اپنے بیان میں  کہا ہے کہ ہم نے  ڈرونز کے ذریعے شام میں الشدادی،رکبان اور التنف کے اڈوں پر حملے کیے ہیں۔

 علاوہ ازیں، گروپ نے یہ بھی قبول کیا کہ اس نے  اسرائیل میں واقع زیوولون بحری تنصیب پر بھی حملہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر بائیڈن نے  کہا تھا کہ ہم اس ڈرون حملے سے متعلق تفصیلات جمع کر رہے ہین لیکن ہمیں معلوم ہے کہ اس میں شام اور عراق میں سرگرم عمل ایرانی نواز انتہا پسند ملیشیا گروپ ملوث ہیں۔

 



متعللقہ خبریں