حوثیوں کا امریکی جہاز پر حملہ، امریکہ و برطانیہ کی جوابی کاروائی

حوثیوں کے عسکری ترجمان یحیی سری نے المصیرہ ٹی وی کو بیان دیتےہوئے بتایا کہ  ہماری بحریہ نے  خیج عدن میں امریکی کارگو جہاز اوشیئن جاز پر میزائل حملہ کیا جو کہ یمن پر امریکیو برطانوی حملوں کے جواب میں انتقامی کاروائی تھی

2092018
حوثیوں کا امریکی جہاز پر حملہ، امریکہ و برطانیہ کی جوابی کاروائی

امریکہ اور برطانیہ نے حوثیوں کے امریکی  تجارتی بحری جہاز پر میزائل حملے کے بعد یمن پر مزید فضائی حملے کیے ہیں۔

حوثیوں کے عسکری ترجمان یحیی سری نے المصیرہ ٹی وی کو بیان دیتےہوئے بتایا کہ  ہماری بحریہ نے  خیج عدن میں امریکی کارگو جہاز اوشیئن جاز پر میزائل حملہ کیا جو کہ یمن پر امریکیو برطانوی حملوں کے جواب میں انتقامی کاروائی تھی ۔

 ترجمان نے مزید کہا کہ فلسطینی عوام کی حمایت  اور امریکہ وبرطانیہ کے حملوں کا سختی جواب دیا جائے گا۔

 دوسری جانب ،یمنی دارالحکومت صنعا اور دیگر علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اس حوالے سے امریکہ اور برطانیہ کا اپنے مشترکہ بیان میں کہنا ہے کہ یمن میں حوثیوں کے 8 اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

مشترکہ بیان میں امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ حوثیوں نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حملےجاری رکھے ہوئے ہیں۔

امریکہ اور برطانیہ کا اپنے مشترکہ بیان میں یہ بھی کہنا ہے کہ حوثیوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کا دوسرا مرحلہ جہاز رانی پر مسلسل حملوں کے جواب میں تھا۔

 



متعللقہ خبریں