"دو ماہ کی جنگ بندی کے بدلے تمام اسیروں کی رہائی کی تجویز"حماس نے نہ کہہ دی

اسرائیل کی طرف سے   اسیروں کی رہائی کے بدلے غزہ کےلیے دو ماہ کی جنگ بندی کی تجویز کو حماس نے مسترد کر دیا ہے

2092069
"دو ماہ کی جنگ بندی کے بدلے تمام اسیروں کی رہائی کی تجویز"حماس نے نہ کہہ دی

 اسرائیل کی طرف سے   اسیروں کی رہائی کے بدلے غزہ کےلیے دو ماہ کی جنگ بندی کی تجویز کو حماس نے مسترد کر دیا ہے۔

امریکی نشریاتی نیوز سائٹ ایکزیئس  نے اسرائیلی حکام  کے حوالے سے خبر دی ہے کہ  اسرائیل نے حماس کو جنگ بندی کی  یپشکش کی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ اسیروں کی رہائی کے بدلے اسرائیل غزہ  میں دو ماہ کی جنگ بندی کے لیے تیار ہوگا۔

 بتایا گیا ہے کہ جنگ بندی کی یہ تجویز قطراور مصر کی ثالثی سے دی گئی ہے  جس پر  ممکنہ مطابقت کے نتیجے میں  تمام خواتین ،60 سال سے زائد عمر کے مردوں اور مریض اسیروں کو رہا کرنے اور ان کے بدلے کتنے فلسطینی قیدیوں کی رہائی عمل میں  لائی جائے گی اس موضوع پر مذاکرات کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی تھی ۔

 واضح ر ہے کہ اس وقت غزہ میں 136 اسرائیلی قیدی موجود ہیں۔

دریں اثنا،حماس کے میڈیا افسر ولید کیلانی نے بتایا کہ  اس مزاحمت کی بنیادی اور اولین شرط عارضی نہیں بلکہ مکمل طور پر جنگ کو ختم کرنا ہے،اسیروں کا تبادلہ اور انسانی امداد جیسے موضوعات بعد کی بات ہیں، ہمیں  اس قسم کی خبریں ملی ضرور ہیں مگر ہم سے سرکاری طور پر کسی قسم کا رابطہ نہیں کیا گیا ہے۔

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں