اسرائیل اور حماس کے درمیان معاہدہ ،ادویات اور دیگر امداد کی فراہمی

گزشتہ روز قطر نے  بتایا تھا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان ایک معاہدے کے تحت  عام شہریوں کے لیے ادویات اور انسان امداد روانہ کی جائے گی یہ معاہدہ غزہ میں موجود اسرائیلی یرغمالیوں کو در پیش  طبی ضروریات کے نتیجے میں کیا گیا ہے

2090235
اسرائیل اور حماس کے درمیان معاہدہ ،ادویات اور دیگر امداد کی فراہمی

 اسرائیل اور حماس کے درمیان معاہدے کے تحت غزہ کے لیے ادویات اور دیگر امداد کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 قطری امور خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے سوشل میڈیا ایکس پر اس حوالے سے  پسٹ جاری کی ہے۔

 انصاری نے  پوسٹ میں  بتایا کہ  اسرائیلی یرغمالیوں سمیت غزہ کی پٹی کے عام شہریوں کی خاطر  ایک معاہدے کے نتیجے میں ادویات اور دیگر انسانی امداد غزہ  روانہ کر دی گئی ہے ۔

 گزشتہ روز قطر نے  بتایا تھا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان ایک معاہدے کے تحت  عام شہریوں کے لیے ادویات اور انسان امداد روانہ کی جائے گی یہ معاہدہ غزہ میں موجود اسرائیلی یرغمالیوں کو در پیش  طبی ضروریات کے نتیجے میں کیا گیا ہے ۔

اسرائیلی فوج کے مطابق، غزہ میں اس وقت 136 اسرائیلی اسیر موجود ہیں۔

یاد رہے کہ قطر اور مصرکی کوششو سے غزہ کی جھڑپوں میں 24 نومبر کو 4 روز کےلیے  وقفہ دیا گیا تھا جس میں مزید 3 دن کی توسیع کی گئی تھی جس کے دوران 81 اسرائیلی اور 240 فلسطینی اسیر رہا کیے گئے تھے۔

 



متعللقہ خبریں