اسرائیل: لبنان کی سرحد پر جنگ کا احتمال پہلے سے کہیں زیادہ قوّی ہو گیا ہے

ہم، لبنانی سرحد پر سکیورٹی کو یقینی بنانے اور بے گھر اسرائیلیوں کو ان کے گھروں میں واپس لانے کے لئے حزب اللہ کے ساتھ جنگ سمیت ہر چیز کے لئے تیار ہیں: ہرزی حالیوی

2090234
اسرائیل: لبنان کی سرحد پر جنگ کا احتمال پہلے سے کہیں زیادہ قوّی ہو گیا ہے

اسرائیل مسلح افواج کے سربراہ ہرزی حالیوی نے کہا ہے کہ "لبنان کی سرحد پر جنگ کا احتمال پہلے سے کہیں زیادہ قوّی ہو گیا ہے"۔

اسرائیل مسلح افواج کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق لبنان کی سرحد پر بناوٹی جنگی شرائط میں  کی گئی  فوجی مشقوں کے دوران حالیوی نے  کہا ہے کہ میں نہیں جانتا کہ شمال کی طرف جنگ کب شروع ہو گی لیکن میں آپ کو اتنا ضرور بتا سکتا ہوں کہ آئندہ مہینوں میں جنگ شروع ہونے کا احتمال ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ قوّی ہے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ "اسرائیلی فوج نے غزّہ کی جنگ سے بہت کچھ سیکھا ہے اور لبنان میں جنگ کے لئے تیاریوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ لبنان میں اسرائیلی فوج اپنے ہدف تک نہایت حتمی رسائی کی خواہش مند ہے اور یہ ہدف اسرائیل کے شمال میں رہنے والوں کو ان کے گھروں میں واپس بھیجنا ہے"۔

واضح رہے کہ اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو نے 8 جنوری کو شمالی سرحد پر ایک یونٹ کا دورہ کیا اور جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ "ہم، لبنانی سرحد پر سکیورٹی کو یقینی بنانے اور بے گھر ہونے والے اسرائیلیوں کو ان کے گھروں میں واپس لانے کے لئے حزب اللہ کے ساتھ جنگ سمیت ہر چیز کے لئے تیار ہیں"۔

سرحد پر 8 اکتوبر سے اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان وقتاً فوقتاً جھڑپیں ہو رہی ہیں۔ ان جھڑپوں میں 29 لبنانی شہری ، 162 حزب اللہ اراکین ، 6 اسرائیلی شہری اور 10 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو چُکے ہیں۔



متعللقہ خبریں