"اسرائیل کے ساتھ سلامتی رابطے" مصر نے تردید کر دی

مصر نے اس بات کی تردید کی اور کہا کہ جو کچھ میڈیا نے صلاح الدین گزرگاہ پر نئے حفاظتی اقدامات کے حوالے سے مصری-اسرائیل رابطے کے وجود کے بارے میں رپورٹ کیا وہ سراسر بے بنیاد ہے

2088383
"اسرائیل کے ساتھ سلامتی رابطے" مصر نے تردید کر دی

مصر نے غزہ کی پٹی کے ساتھ سرحد پر صلاح الدین گزرگاہ پر اسرائیل کے ساتھ سلامتی رابطے کی سختی سے تردید کی ہے۔

مصر کے ایک سرکاری ذریعے نے اس بات کی تردید کی اور کہا کہ  جو کچھ میڈیا نے صلاح الدین  گزرگاہ پر نئے حفاظتی اقدامات کے حوالے سے مصری-اسرائیل رابطے کے وجود کے بارے میں رپورٹ کیا وہ سراسر بے بنیاد ہے۔

  یاد رہے کہ میڈیا میں یہ  پہلے دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسرائیل نے غزہ اور دنیا کے درمیان رابطہ منقطع کرنے کے لیے صلاح الدین گزرگاہ کے ساتھ سینسر لگانے کی درخواست کی تھی۔

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق، اسرائیل حماس کو مزید سرنگیں بنانے سے روکنے کے بہانے صلاح الدین  گزرگاہ میں نگرانی سخت کرنے کے لیے مصر کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔

اخبار نے نامعلوم اہلکاروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیل نے مصر سے صلاح الدین راہداری کے ساتھ سینسر لگانے کو کہا تھا۔

اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین  نیتن یاہو نے پچھلے بیانات میں غزہ کی پٹی اور مصر کے درمیان صلاح الدین محور پر اسرائیل کے کنٹرول کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

تنظیم آزادی فلسطین  نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو صلاح الدین گزرگاہ کو کنٹرول کرکے ایک نئی حقیقت مسلط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں