اسیروں کے تبادلے کا معاملہ،امریکی و قطری حکام کی ملاقات

بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کے مشرق وسطیٰ کے خصوصی نمائندے بریٹ میک گرک اور قطر کے وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے دوحہ میں ملاقات کی

2086869
اسیروں کے تبادلے کا معاملہ،امریکی و قطری حکام کی ملاقات

امریکی اور قطری حکام نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ملاقات کی جس میں حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے نئے تبادلے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی  نشریاتی ادارے Axios کی خبر کے مطابق، تین  نامعلوم ذرائع  نے  بتایا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کے مشرق وسطیٰ کے خصوصی نمائندے بریٹ میک گرک اور قطر کے وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے دوحہ میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران علاقائی کشیدگی اور حماس اور اسرائیل کے درمیان نئے قیدیوں کے تبادلے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق، لبنان کے دارالحکومت بیروت میں اسرائیل کی جانب سے حماس کے سینئر رہنما صالح العاروی کی ہلاکت کے بعد حماس کی جانب سے معطل کیے جانے والے مذاکرات رواں ہفتے کے آغاز  پر دوبارہ شروع ہوئےتاہم، واشنگٹن اور دوحہ انتظامیہ نے اس حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا۔

ترکیہ اور یونان کے بعد امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے علاقائی دورے کے طور پر اردن، قطر، متحدہ عرب امارات سعودی عرب اور اسرائیل کا دورہ کیا۔

 بلنکن نے گزشتہ روز اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ، وزیراعظم نیتن یاہو، وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز اور جنگی کابینہ کے ارکان سے ملاقات کی۔

بتایا گیا کہ بلنکن نے غزہ میں قیدیوں کے حوالے سے اسرائیل کی خفیہ ایجنسیوں کے سربراہوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔

بلنکن نے کل غزہ میں قید بعض اسیروں کے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران کہا  کہ  ہم  بقیہ یرغمالیوں کو گھر واپس لانے پر پوری توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

 یاد رہے کہ غزہ کے تنازعے میں انسانی بنیادوں پر وقفے کے دوران 81 اسرائیلی اور 240 فلسطینی قیدیوں کو باہمی طور پر رہا کر دیا گیاجس  کی  قطر اور مصر نے 24 نومبر کو 4 دن کے لیے ثالثی کی اور بعد  ازاں اس میں 3 دن کی مزید توسیع کی تھی۔

 ایک اندازے کے مطابق حماس کے پاس 30 سے ​​زیادہ اسرائیلی قید ہیں۔

 



متعللقہ خبریں