زخمی اسرائیلی فوجیوں نے نیتان یاہو سے ملاقات مسترد کر دی

وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو کے شیبا ہیلتھ مرکز کے دورے کے دوران بعض زخمی اسرائیلی فوجیوں نے ان سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا

2078662
زخمی اسرائیلی فوجیوں نے نیتان یاہو سے ملاقات مسترد کر دی

اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو کے تل ابیب میں شیبا ہیلتھ مرکز کے دورے کے دوران بعض زخمی اسرائیلی فوجیوں نے ان سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا ہے۔  

اسرائیل کے ٹیلی ویژن چینل 13 کے مطابق نیتان یاہو نے غزّہ کے برّی آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے فوجیوں کے ساتھ ملاقات کے لئےشیبا ہیلتھ سینٹر کے شعبہ ری ہیبیلی ٹیشن کا دورہ کیا ہے۔

خبر کے مطابق زخمیوں میں سے بعض نے نیتان یاہو سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا  جس کے بعد فوجی نمائندے اور وزارت اعظمیٰ کے حکام،  نیتان یاہو سے ملاقات قبول کرنے والے فوجیوں کو  سینٹر کے نسبتاً تنہا حصّے میں جمع کرنے پر مجبور ہو گئے ۔

اس دوران وزارت اعظمیٰ آفس نے بھی جاری کردہ بیان میں نیتان یاہو  کے دورہ 'شیبا صحت مرکز'  کا اور 7 اکتوبر  کو زخمی ہونے والے شہریوں اور غزّہ کی جھڑپوں میں زخمی ہونے والے فوجیوں کے ساتھ ملاقات کا ذکر کیا ہے۔



متعللقہ خبریں