اسرائیل نے خطے کو کھائی میں دھکیل دیا ہے: اردنی وزیر خارجہ

ایمن صفادی نے عمان میں چین کے خصوصی نمائندے برائے مشرق وسطیٰ جائی جُن سے ملاقات کے دوران کہا کہ غزہ پر اسرائیل کے حملوں نے خطے کو کھائی میں دھکیل دیا ہے

2057947
اسرائیل نے خطے کو کھائی میں دھکیل دیا ہے: اردنی وزیر خارجہ

اردنی وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے کہا کہ غزہ پر اسرائیل کے حملوں نے خطے کو کھائی میں دھکیل دیا ہے۔

اردنی امور خارجہ کے تحریری بیان کے مطابق، صفادی نے دارالحکومت عمان میں چین کے خصوصی نمائندے برائے مشرق وسطیٰ جائی جُن سے ملاقات کی جو اپنے سرکاری دورے کے ایک حصے کے طور پراردن میں تھے۔

ملاقات کے دوران غزہ میں جنگ کو روکنے، شہریوں کی حفاظت، بین الاقوامی قانون کی پاسداری اور غزہ کی پٹی میں فوری انسانی امداد کی فراہمی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صفادی نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ میں شدید جنگ کی وجہ سے ہونے والی انسانی تباہی کو روکنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کے خلاف اسرائیل کی جنگ خطے کو کھائی میں لے جا رہی ہے۔

 



متعللقہ خبریں