اسلامی تعاون تنظیم کا جدہ میں اجلاس

سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہونے والے اجلاس میں وزیر خارجہ حاقان  فیدان بھی شریک ہیں

2052728
اسلامی تعاون تنظیم کا جدہ میں اجلاس
fidan s.arabistan faysal bin farhan.jpg
hakan fidan cidde'de.jpg

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی کھلی شرکت کی ایگزیکٹو کمیٹی کا غزہ میں پوری فلسطینی آبادی کو نشانہ بنانے والے اسرائیل کے اندھا دھند حملوں کے حوالے سے آج اجلاس ہوا۔

سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہونے والے اجلاس میں وزیر خارجہ حاقان  فیدان بھی شریک ہیں۔

اجلاس میں او آئی سی کی جانب سے شہریوں پر اسرائیل کے حملوں کے خلاف اٹھائے جانے والے ٹھوس اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور رکن ممالک کی جانب سے مشترکہ رویہ کے تعین کے معاملے پر بات چیت کی گئی۔

اس دورے سے قبل صحافیوں کے سامنے اپنے جائزے میں،حاقان فیدان نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی برادری اکٹھے ہو کر سنجیدہ سفارتی موقف اختیار کر سکتی ہے۔

حاقان فیدان نے جدہ میں دو طرفہ ملاقاتوں کے سلسلے میں  سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور کویتی وزیر خارجہ شیخ سالم عبداللہ الکبیر الاصبح سے ملاقات کی۔



متعللقہ خبریں