غزّہ کے الاہلِ بپٹسٹ ہسپتال پر اسرائیلی حملے کا ذمہ دار امریکہ ہے: ہنیہ

تمام فلسطینی عوام یہودی قابضوں اور آبادکاروں کے مقابل باہر نکل آئے، جب تک قبضہ ختم نہیں ہو جاتا مزاحمت جاری رہے گی: اسماعیل ہنیہ

2052369
غزّہ کے الاہلِ بپٹسٹ ہسپتال پر اسرائیلی حملے کا ذمہ دار امریکہ ہے: ہنیہ

حماس سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ غزّہ کے الاہلِ بپٹسٹ ہسپتال پر اسرائیلی حملے کا ذمہ دار امریکہ ہے۔

ہنیہ نے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ "اسرائیل کی بمباری ایک ایسا قتل عام ہے جواس کی وحشیانہ کاروائیوں کی فلسطینی مزاحمت کے ہاتھوں اٹھائی گئی ہزیمت کا کھُلا ثبوت ہے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ غزّہ کے الاہلِ بپٹسٹ ہسپتال پر اسرائیلی حملے کا ذمہ دار امریکہ ہے۔ یہ قتل عام صیہونیوں کے فلسطین پر قبضے کے آغاز سے اب تک کئے گئے قتل عاموں میں شامل ہو گیا ہے۔ ان کی جبّلت ہی یہی ہے۔ قتل عام کرنا ان کی خصوصیت ہے"۔

ہنیہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی آنکھوں میں نہ تو تہذیب و ثقافت کا کوئی دید لحاظ ہے اور نہ ہی قانون کا احترام۔ ایک ہی جگہ پر واقع کلیسا، مسجد اور ہسپتال کو نشانہ بنانے والے ہی نہیں اس مکروہ فعل کی مذّمت نہ کرنے والے بھی اس حملے کے ذمہ دار ہیں"۔

انہوں نے فلسطینی عوام سے  دریائے اردن کے مغربی کنارے سمیت تمام شہروں اور گلیوں محلّوں میں قابضوں اور آبادکاروں کے مقابل باہر آنے کی اپیل کی اور کہا ہے کہ "جب تک قبضہ ختم نہیں ہو جاتا مزاحمت جاری رہے گی"۔

واضح رہے کہ غزّہ کے الاہلِ بپٹسٹ ہسپتال پر اسرائیل حملے کے نتیجے میں 500 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں