لبنان میں فرانس کے خلاف مظاہرہ

فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا کے بیروت کے دورے کے ساتھ ہی مظاہرین کا ایک گروپ فرانسیسی سفارت خانے کی عمارت کے سامنے جمع ہوا ہے

2051904
لبنان میں فرانس کے خلاف مظاہرہ

لبنانی باشندوں نے بین الاقوامی برادری بالخصوص فرانس کی طرف سے اسرائیل کو دی جانے والی ہتھیاروں کی امداد پر ردعمل ظاہر کرنے کے لیے بیروت میں فرانسیسی سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ کیا ہے ۔

فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا کے بیروت کے دورے کے ساتھ ہی مظاہرین کا ایک گروپ فرانسیسی سفارت خانے کی عمارت کے سامنے جمع ہوا ہے ۔

فلسطینی پرچم اٹھائے ہوئے مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا ’’فرانس نسل پرست اسرائیل کو ہتھیاروں کی امداد بند کرو‘‘، ’’فلسطینی بچوں کا قتل بند کرو۔

مظاہرے کے بعد جاری کیے گئے پریس بیان میں یورپ اور عالمی برادری بالخصوص فرانس سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی امداد بند کرنے، غزہ کے خلاف جنگی جرائم روکنے اور ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ عالمی برادری غزہ میں انسانی المیے کو جلد از جلد ختم کرنے کے لیے اقدامات کرے، بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ غزہ کے لیے ایک انسانی امدادی راہداری کھولی جائے اور خوراک، ادویات اور پانی فوری طور پر بھیجا جائے۔

حماس کے عسکری ونگ، قسام بریگیڈز نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ اس نے اسرائیل پر "طوفانِ  اقصیٰ  " کے نام سے بڑے پیمانے پر حملے کیے ہیں اور  غزہ سے اسرائیل کی طرف ہزاروں راکٹ فائر کیے  ہیں اور مسلح گروپ علاقے کی بستیوں میں داخل کیے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے یہ بھی اعلان کیا کہ اس نے جنگی طیاروں سے غزہ کی پٹی کے خلاف آہنی تلواروں کا آپریشن شروع کیا ہے۔

بڑھتی ہوئی کشیدگی میں دونوں طرف سے ہزاروں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔



متعللقہ خبریں