اسرائیل۔فلسطین جنگ کا رخ دیگر محاذوں کی جانب ہو سکتا ہے: ایران

ایرانی وزیر خارجہ  حسین امیر عبدل لاہیان   نے کہا ہے کہ  اسرائیل اور فلسطینی گروہوں کے درمیان سیاسی حل کی کوششیں معدوم ہو چلی ہیں اور جنگ دیگر محاذوں تک پھیل سکتی ہے

2051639
اسرائیل۔فلسطین جنگ کا رخ دیگر محاذوں کی جانب ہو سکتا ہے: ایران

 ایرانی وزیر خارجہ  حسین امیر عبدل لاہیان   نے کہا ہے کہ  اسرائیل اور فلسطینی گروہوں کے درمیان سیاسی حل کی کوششیں معدوم ہو چلی ہیں اور جنگ دیگر محاذوں تک پھیل سکتی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے سوشل میڈیا ایکس پر ایک پوسٹ میں  تیونسی،ملائیشیئن اورپاکستانی ہم منصبوں سے ٹیلیفون رابطے میں مسئلہ فلسطین پر غور کیا ۔

ایرانی وزیر نے بتایا کہ میں نے آج تیونسی، ملائیشیئن اور پاکستانی ہم منصبوں سے رابطے میں غزہ میں صیہونی عناصر کی بر بریت اور جنگی جرائم کو فوری روکنے اور اانسانی امداد کی  فراہمی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  سیاسی حل کے لیے صورتحال معدوم نظر آتی ہے جبکہ اب جنگ کا رخ دیگر محاذوں کی جانب ہو سکتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں