غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی نکبہ ثانی ہوگی:محمود عباس

امریکی وزیر خارجہ کے دورہ اردن کے دوران فلسطینی صدر سے ملاقات میں محمود عباس کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی بے دخلی نکبہ ثانی ثابت ہو گی

2050621
غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی نکبہ ثانی ہوگی:محمود عباس

فلسطینی انتظامیہ کے صدر محمود عباس نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن سے ملاقات میں غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی مذمت کی۔

امریکی وزیر خارجہ کے دورہ اردن کے دوران فلسطینی صدر سے ملاقات میں محمود عباس کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی بے دخلی نکبہ ثانی ثابت ہو گی۔

محمود عباس نے مطالبہ کیا کہ غزہ کو امداد پہنچانے کے لئے انسانی بنیادوں پر راستے فراہم کئے جائیں تاکہ کسی بڑےنقصان سے بچا جا سکے۔

امریکی وزیر خارجہ  آج اردن کے دورے پر پہنچے جہاں انہوں نے  اردنی فرمانروا  شاہ عبداللہ سے ی ملاقات کی۔

 یاد رہے کہ انٹونی بلینکن حماس کے اسرائیلی علاقوں پر حملے اور اس کے بعد اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جارحیت کے حوالے سے خطے میں موجود امریکی اتحادی ممالک کے دورے پر ہیں۔

وزیر خارجہ اپنے دورے کے دوران قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور مصر کے دورے پر بھی جائیں گے۔



متعللقہ خبریں