سعودی عرب: مکّہ مکّرمہ کے بُرج الساعت پر آسمانی بجلی گِر گئی

مکّہ مکرمہ میں واقع 600 میٹر بلند کلاک ٹاور " برج الساعت"  پر رات کے وقت آسمانی بجلی گر گئی

2043438
سعودی عرب: مکّہ مکّرمہ کے بُرج الساعت پر آسمانی بجلی گِر گئی

سعودی عرب کے مقدس شہر مکّہ مکرمہ میں واقع 600 میٹر بلند کلاک ٹاور " برج الساعت"  پر رات کے وقت آسمانی بجلی گر گئی ہے۔

مکّہ میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کے دوران حرمِ کعبہ کے جوار میں واقع کلاک ٹاور پر آسمانی بجلی گر گئی جس کے نتیجے میں علاقےمیں خوف ہراس پھیل گیا۔

سوشل میڈیا سے شیئر کئے گئے مناظر میں کئی شاخوں والی آسمانی بجلی ٹاور پر گرتی دِکھائی دے رہی ہے۔

واضح رہے کہ برج الساعت کی تعمیر 2010 میں مکمل ہوئی۔ 600 میٹر بلندی کے ساتھ یہ گھڑیال والا برج دنیا کا بلند ترین گھڑیال بُرج ہے۔ برج میں کثیر تعداد میں ہوٹل اور شاپنگ سینٹر  پائے جاتے  ہیں۔



متعللقہ خبریں