مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی جاں بحق

علاقے کے ہسپتال کے ایک اہلکار کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق اسرائیلی فوج کی گولی سے زخمی ہونے والا فلسطینی نور شمس پناہ گزین کیمپ میں زندگی کی بازی ہار گیا ہے

2033076
مقبوضہ مغربی کنارے میں  اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی جاں بحق

مقبوضہ مغربی کنارے کے شمال میں تلکریم شہر میں نور شمس پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی جاں بحق ہوگیا ہے۔

علاقے کے ہسپتال کے ایک اہلکار کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق اسرائیلی فوج کی گولی سے زخمی ہونے والا فلسطینی نور شمس پناہ گزین کیمپ میں زندگی کی بازی ہار گیا ہے۔

دوسری جانب علاقے میں عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ کیمپ پر چھاپہ مارنے والی اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں ۔

اسرائیلی فورسز نے علاقے میں اپنے ساتھ لائے ہوئے تعمیراتی سامان سے سڑکیں کھودیں اور سڑک کے کنارے کھڑی فلسطینی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔

اسرائیلی حکام کی جانب سے ابھی تک مذکورہ پیش رفت کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔



متعللقہ خبریں