اسرائیلی فوجیوں کا فلسطینی گاوں پر حملہ، گولی لگنے سے ایک فلسطینی زخمی

اسرائیلی فوجیوں کے زیرِ حفاظت یہودی آبادکاروں کا حملہ، ایک فلسطینی اصلی گولی لگنے سے زخمی اور 30 فلسطینی آنسو گیس سے متاثر

2028030
اسرائیلی فوجیوں کا فلسطینی گاوں پر حملہ، گولی لگنے سے ایک فلسطینی زخمی

یہودی آبادکاروں کی طرف سے  دریائے اردن کے مغربی کنارے کے گاوں برقہ پر حملے کے نتیجے میں ایک فلسطینی اصلی گولی لگنے سے زخمی ہو گیا اور 30 فلسطینی آنسو گیس سے متاثر ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فوجیوں کے زیرِ  حفاظت یہودی حملہ آوروں نے نابلوس۔جنین شاہراہ  پر فلسطینیوں کی گاڑیوں پر  پتھراو کیا برقہ گاوں میں فلسطینیوں کے مکانات پر مسلح حملہ کیا۔

حملے کے دوران اسرائیلی فورس نے بھی گیس بموں، سٹن بموں اور حقیقی گولیوں کا استعمال کیا۔

اسرائیلی فوجیوں کی اصلی گولیوں سے فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی زخمی ہو گیا اور 30 فلسطینی آنسو گیس سے متاثر ہوئے ہیں۔

برقہ گاوں، غیر قانونی یہودی بستی ہومیش سے قریب ہونے کی وجہ سے یہودی آبادکاروں کے حملوں کا نشانہ بنتا رہتا ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے  اور مشرقی القدس کی یہودی بستیاں بین الاقوامی قوانین کی رُو سے غیر قانونی قبول کی جاتی ہیں۔

دوسری طرف فلسطین کی  مزاحمتی تحریک 'حماس' کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ جیسے جیسے   اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں پر حملوں میں اضافہ ہوتا جائے گا تیسے تیسے تناو اور جھڑپوں کا دائرہ بھی  وسیع ہوتا جائے گا۔

ہنیہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے میں کوئی سیاسی اور سکیورٹی حل موجود نہیں ہے۔



متعللقہ خبریں