جارجیئن وزیراعظم کا دورہ اسرائیل، تعلقات بہتر بنانے پر غور

اس ملاقات میں جارجیا اور اسرائیل کے مابین دو طرفہ تعلقات  سمیت اقتصادی اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے  کے لیے تبادلہ خیال کیا گیا

2026309
جارجیئن وزیراعظم کا دورہ اسرائیل، تعلقات بہتر بنانے پر غور

جارجیا کے وزیر اعظم ایراکلی گاریباش ویلی نے اسرائیلی ہم منصب بن یاہمین نیتین یاہو  سے اقتصادی تعلقات کے بہتر بنانے پر بات چیت کی ہے۔

 جارجیئن وزارت عظمی کے مطابق، گاریباش ویلی نے  دورہ اسرائیل کے دوران  اسرائیلی ہم منصب سے ملاقات کی ۔

 اس ملاقات میں جارجیا اور اسرائیل کے مابین دو طرفہ تعلقات  سمیت اقتصادی اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے  کے لیے تبادلہ خیال کیا گیا ۔

  گاریباش ویلی نے اس ملاقات کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بتایا کہ  آئندہ سال  آزاد تجارت کے معاہدے پر مذاکرات شروع کر رہے ہیں جبکہ دو طرفہ اقتصادی دفاعی اورسلامتی پر مبنی تعلقات کو فروغ دیا جا رہا ہے،ہم جارجیا کی علاقائی سالمیت  کی حمایت پر اسرائیلی حکومت کے مشکور ہیں۔

 



متعللقہ خبریں