سعودی عرب میں فوجی طیارہ گر گیا،دو پائلٹ ہلاک

سعودی عرب کا ایک لڑاکا طیارہ ایف 15 ایس اے خمیس مشیط میں تربیتی مشن کے دوران میں گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں اس میں سوار دو پائلٹ جاں بحق ہوگئے ہیں

2016809
سعودی عرب میں فوجی طیارہ گر گیا،دو پائلٹ ہلاک

سعودی عرب کا ایک لڑاکا طیارہ ایف 15 ایس اے خمیس مشیط میں تربیتی مشن کے دوران میں گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں اس میں سوار دو پائلٹ جاں بحق ہوگئے ہیں۔

سعودی  امور دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے بتایا ہے کہ شاہی سعودی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ شاہ خالد ایئر بیس کے تربیتی علاقے میں گر کر تباہ ہوا ہے۔

طیارے کے عملہ کی ہلاکت کا حوالہ دیتے ہوئے بریگیڈیئر جنرل المالکی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان پر رحم فرمائے، ان کی شہادت قبول فرمائے اور ان کے اہل خانہ اور رشتہ داروں کو صبرِجمیل عطا فرمائے۔

تحقیقاتی کمیٹی نے اس طیارے کے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہے۔



متعللقہ خبریں