متحدہ عرب امارات نے 21 ایرانیوں کو رہا کر دیا

ایرانی امور خارجہ کے مطابق، وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان  کے گزشتہ دنوں دورہ ابو ظہبی کے دوران صدر محمد  بن زاید النہیان کی ہدایات پر ان اکیس ایرانیوں کو رہا کیا گیا ہے

2016231
متحدہ عرب امارات نے 21 ایرانیوں کو رہا کر دیا

 متحدہ عرب امارات نے جیل میں قید اکیس ایرانیوں کو معاف کر دیا ہے۔

 ایرانی امور خارجہ کے مطابق، وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان  کے گزشتہ دنوں دورہ ابو ظہبی کے دوران صدر محمد  بن زاید النہیان کی ہدایات پر ان اکیس ایرانیوں کو رہا کیا گیا ہے۔

رہا کیے جانے والے ایرانیوں کو کن جرائم میں سزا ملی تھی اس بارے میں تفصیلات نہیں دی گئیں۔

 ایرانی وزیر خارجہ عبدالہیان نے گزشتہ ماہ امارات کے دورے کے دوران صدر النہیان سے ملاقات کی تھی ۔

اس سے قبل تیرہ جولائی کو بھی امارات کی جیل میں بند پندرہ ایرانیوں کو رہا کر دیا گیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں