اسرائیلی فوجیوں کی کاروائی جاری،چار فلسطینی ہلاک

اسرائیلی فوجیوں نے پر تشدد کاروائیاں کرتے ہوئے مقبوضہ علاقوں میں چار فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا

1982714
اسرائیلی فوجیوں کی کاروائی جاری،چار فلسطینی ہلاک

اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ علاقے میں  ایک فلسطینی خاتون کو ہلاک کر دیا۔

بتایا گیا ہےکہ نابلوس شہر سے متصل حوارہ نامی قصبے میں ایک چھبیس سالہ کاتون ایمان اودیخ کو اسرائیلی فوجیوں نے  سینے میں گولیاں ماریں جس پر وہ اسپتال لے جاتےہوئے دم توڑ گئی۔

 دوسری جانب،اسرائیل کی داخلی سلامتی کے ادارے کا کہنا ہے کہ اسرائیلی قوتوں نے آج صبح دو فلسطینی نوجوانوں کو غرب اردن کے شہر نابلس میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران گولی مار کر فنا کے گھاٹ اتار دیا۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق، دونوں نوجوانوں نے اپریل کے مہینے میں اسرائیل اور برطانیہ کی دوہری شہریت کی حامل ایک خاتون اور اس کی دو بیٹیوں کو غرب اردن میں حملہ کے دوران قتل کر دیا تھا۔

 مارے جانے والے دونوں فلسطینیوں کا مدد گار تیسرا ساتھی بھی اسرائیلی حفاظتی قوتوں کی فائرنگ میں ہلاک ہو گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں