خلیج عمان میں ایران نے ایک آئل ٹینکر پر قبضہ کر لیا

ایرانی فوج نے گزشتہ روزکہا ہے کہ اس کی بحریہ نے خلیج عُمان میں مارشل جزائر کےپرچم بردار ایک جہاز کوقبضے میں لے لیا ہے

1980557
خلیج عمان میں  ایران نے ایک آئل ٹینکر پر قبضہ کر لیا

ایرانی فوج نے گزشتہ روزکہا ہے کہ اس کی بحریہ نے خلیج عُمان میں مارشل جزائر کےپرچم بردار ایک جہاز کوقبضے میں لے لیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ یہ جہازایک ایرانی کشتی سے ٹکرا گیا تھا اورپھرموقع سے فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا۔

ایرانی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ واقعہ بدھ کی رات خلیج میں پیش آیا جس کے نتیجے میں عملہ کے متعدد ایرانی ارکان لاپتہ اور زخمی ہوگئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی بحری افواج نے بعد میں خلیج عُمان میں فرارہونے والے جہازکوروک لیا اور اس کارُخ ایران کے ساحلی پانیوں کی طرف موڑدیا۔

امریکی بحریہ نے اس واقعہ کے بارے میں ایک مختلف مؤقف پیش کیا ہے۔

اس نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا ہے کہ ایرانی فوج نے خلیج عمان میں بین الاقوامی پانیوں سے گزرتے ہوئے مارشل جزائرکے پرچم بردار آئل ٹینکرایڈوانٹیج سویٹ کو قبضے میں لے لیا۔

امریکی بحریہ نےایران کی جانب سے بحری جہازوں کومسلسل ہراساں کرنے اورعلاقائی پانیوں میں جہاز رانی کے حقوق میں مداخلت پرتنقید کی اوراس آئل ٹینکر کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔



متعللقہ خبریں